باکس آفس پر تھری ڈی انیمیٹڈ فلم”مسٹرپی بڈی اینڈ شرمین “کا راج

منگل 18 مارچ 2014 13:18

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) اس ہفتے نارتھ امریکن باکس آفس پر تھری ڈی انیمیٹڈ فلم”مسٹرپی بڈی اینڈ شرمین “کا راج رہا۔تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم”مسٹرپی بڈی اینڈشرمین 2“کروڑ 12لاکھ ڈالر کما کر اس ہفتے پہلے نمبر پر رہی۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی دنیا کے عقلمند سائنسدان کتے اور اسکے ننھے شرارتی مالک کے گرد گھومتی ہے جو ٹائم ٹریولنگ مشین کے ذریعے ایک ایسی انوکھی مہم جوئی پر روانہ ہوجاتے ہیں جہاں انہیں خطرناک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

اس ہفتے دوسرے نمبر پر 2006 میں ریلیز ہونے والی ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم 300 کا سیکوئل 300 رائز آف این ایمپائر رہی۔ایکشن، ایڈونچر اور میدان جنگ کے خونریزی کی منظر کشی کرتی فلم نے 1 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔چمچماتی تیز رفتار گاڑیوں سے سجی ایکشن پیک فلم ”نیڈ فور اپیڈ“ ریلیز کے پہلے ہفتے 1کروڑ 78 لاکھ ڈالر کما کر تیزرے نمبر پر رہی۔

وقت اشاعت : 18/03/2014 - 13:18:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :