سینماء کھولے جائیں، دو شوز چلانے کی اجازت دی جائے،ملازمین

منگل 22 دسمبر 2020 16:36

سینماء کھولے جائیں، دو شوز چلانے کی اجازت دی جائے،ملازمین
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2020ء) کراچی کے سیکڑوں سینماء ملازمین اور ان کے ہزاروں اہل خانہ نے بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ سینماء ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو بھوک سے بلبلانے سے بچانے کے لیے فوری طور پر سینماء کھولے جائیں اور سینماء گھروں کو بھی SOPsکے تحت دو شوز چلانے کی اجازت دی جائے ۔

سینماء ملازمین اور ان کے اہل خانہ کوبھی جینے کا حق دیا جائے۔ کراچی کے سینماء گھروں کے ملازمین کی نمائندہ میٹنگ مقامی بند سینماء کے باہر فرش پر ہوئی ۔میٹنگ میں شرکاء رو پڑے اور گڑ گڑا تے ہوئے کہا ہم کہاں جائیں ۔ ہم غریب سینماء ملازمین کی کوئی سننے والا نہیں ۔ ہماری زندگی کا بڑا حصہ سینمائوں میں ملازمت کر کے گزار گیا ۔

(جاری ہے)

اب کہاں جائیں ہمیں کونسی اور کہاں ملازمت ملے گی۔

ہمیں اور ہمارے خاندانوں کو جینے کا حق دیا جائے ۔ جلسے ، جلوس، ریلیاں ہو سکتیں ہیں، مارکیٹوں ، شاپنگ سینٹرز گاہکوں سے بھرے پڑے ہیں، شادی ہالز مہمانوں سے بھرے اور سجے ہوتے ہیں، مسافر گاڑیاں، ٹرینیں ، ہوائی جہازمسافروں سے بھرے پڑے ہیں ۔ کیا کروناء صرف سینماء گھروں میں آئے گا۔ جب ہر نوعیت کا کاروبار زندگی رواں رہ سکتا ہے تو سینماء کیوں بند ہیں۔ ہمیں اور ہمارے خاندانوں کو بھوک سے مرنے سے بچایا جائے ۔ فوری طور پر SOPsکے تحت سینماء میں دو شوز چلانے کی اجازت دے کر سینماء ملازمین اور ان کے خاندانوں پر احسان کیا جائے۔ جینے کا حق دیا جائے۔
وقت اشاعت : 22/12/2020 - 16:36:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :