فلم’’عشق میراانمول‘‘کا آخری گیت گلوکارصفدرماہی پر راوی بارہ دری پرعکسبندکیا گیا

بدھ 23 دسمبر 2020 13:08

فلم’’عشق میراانمول‘‘کا آخری گیت گلوکارصفدرماہی پر راوی بارہ دری پرعکسبندکیا گیا
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2020ء) ماہیا پروڈکشن کے بینرتلے میگا بجٹ ،ملٹی اسٹارزکاسٹ پربنائی جانے والی نوجوان پروڈیوسرنعیم خان کی نئی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘کا آخری گیت گزشتہ روزلاہورمیں راوی کی بارہ دری پرگلوکارواداکارصفدرماہیا پر عکسبندکیا گیا،میوزک ڈائریکٹراستادقادرعلی شگن ہیں جبکہ اس گیت کے کوریوگرافرپپوسمراٹ ہیں،فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا کام تقریبا ختم ہوچکا ہے،یہ فلم کا آخری گیت تھا جس کا کیمرہ کلوزہوچکا ہے،یہ گیت استادقادرعلی شگن اورصفدرماہیا پرفلمبندکیا گیا،یہ فلم میوزیکل نغماتی شاہکارہے اس فلم کو اس سال بیرون ملک میں نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا،فلم کو تین زبانوں پنجابی ،اردو ،انگلش میں ڈب کیا گیا ہے،فلم کے مصنف وہدائیتکارباسوچودھری ،پروڈیوسرنعیم خان ،شاعری مشتاق علوی،اکرم خیال،ایم اے تبسم،اقبال قیصر،نزیرعباس نے لکھی ہے،میوزک ڈائریکٹراستادقادرعلی شگن ہیں، گلوکاروں میں سائرہ نسیم،نورافشاں،صفدرماہی،عمران شوکت علی،نصیبولال ،ناہیدطالب شامل ہیں،فلم کی کاسٹ میںصائم علی،صفدرماہی،نادرہ چودھری،لائبہ خان ،سویراشیخ ،انیلہ آغا،موسمہ علی ،اچھی خان،خاورخان،رومان خان،مہراخترخان،باسوچودھری،راحیلہ آغا،دردانہ رحمن،فیصل کھچی،احمدچیمہ،جاویدچودھری،مقصودعالم،چائلڈسٹارسلمان،شفقت چیمہ ودیگرفنکارشامل ہیں۔

وقت اشاعت : 23/12/2020 - 13:08:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :