معروف اداکار احسن خان نئے پروگرام کے آغاز کے لیے پرجوش

نیا ہفتہ وار پروگرام ’ٹائم آؤٹ ود احسن خان ‘ جلد نجی ٹی وی چینل پر نشر ہو گا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 23 دسمبر 2020 17:57

معروف اداکار احسن خان نئے پروگرام کے آغاز کے لیے پرجوش
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2020ء) معروف اداکار اور ہوسٹ احسن خان نجی ٹی وی چینل پر جلد نئے ہفتہ وار پروگرام کا آغاز کریں گے۔’ٹائم آؤٹ ود احسن خان ‘ کے نام سے شروع کیے جانے والا پرگرام جلد ہی ٹی وی سکرینوں کی زینت بنے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے احسن خان کا کہنا ہے کہ وہ نئے پروگرام میں مختلف سیگمنٹس بھی متعارف کروائیں گے جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی احسن خان مختلف ٹی وی شوز کی میزبانی کر چکے ہیں جب کہ نجی ٹی وی پر چلنے والے ان کے پروگرام ’بول نائٹس ود احسن خان‘ نے خوب مقبولیت بھی سمیٹی۔

وقت اشاعت : 23/12/2020 - 17:57:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :