نصیر الدین شاہ اور نانا پاٹیکر ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے

بدھ 19 مارچ 2014 22:49

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء)نصیر الدین شاہ اور نانا پاٹیکر فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے۔اب نانا اور نصیر کے مداحوں کو ان دنوں فنکاروں کو اکٹھے دیکھنے کا موقع مل سکے گا۔

(جاری ہے)

انیس بزمی کی آنے والی فلم ’ویلکم بیک‘ کے لیے نصیر الدین شاہ نے ہاں کر دی ہے۔’ویلکم بیک‘ 2007 ء میں آنے والی فلم ’ویلکم‘ کاسیکوئل ہے۔ اس میں بھی نانا پاٹیکر اور انیل کپور کا اہم کردار ہوگا اور اس میں نصیر الدین شاہ فیروز خان کا کردار ادا کریں گے۔فلم میں اکشے کمار کی جگہ اہم کردار جان ابراہم ادا کریں گے۔

وقت اشاعت : 19/03/2014 - 22:49:50

Rlated Stars :