منشا پاشا اور جبران ناصر کی منگنی کو ایک سال مکمل ہوگیا

جمعرات 24 دسمبر 2020 16:02

منشا پاشا اور جبران ناصر کی منگنی کو ایک سال مکمل ہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2020ء) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا اور نامور سماجی کارکن جبران ناصر کی منگنی کو ایک سال مکمل ہوگیا۔گزشتہ سال دسمبر میں نامور سماجی کارکن جبران ناصر سے منگنی کرنے والی اداکارہ منشا پاشا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کے دن کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں منشا پاشا اپنے منگیتر جبران ناصر کو منگنی کی انگوٹھی پہنا رہی ہیں۔منشا پاشا نے انسٹاگرام پر یہ دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ الحمداللہ ہماری منگنی کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔دوسری جانب جبران ناصر منگنی کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنی منگیتر کو خوبصورت سرپرائز دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جبران ناصر نے اپنی منگیتر کے ہمراہ لی گئی اپنی تمام تصویریں دیوار پر لگائی ہوئی ہیں جبکہ وہ جگہ لائٹس سے روشن ہورہی ہے۔ویڈیو میں وہ خصوصی کیک بھی دیکھا جاسکتا ہے جو جبران ناصر نے اس خوشی کے موقع پر منشا پاشا کے لیے خاص طور پر تیار کروایا ہے۔یاد رہے کہ منشا پاشا نے گزشتہ سال 22 دسمبر کو پاکستان کے مشہور سماجی کارکن جبران ناصر سے منگنی کی تھی۔
وقت اشاعت : 24/12/2020 - 16:02:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :