اسرائیلی اداکارہ گال گیڈٹ کاریتک روشن کی ٹوئٹ پرخوشی اور نیک تمنائوں کا اظہار

جمعہ 25 دسمبر 2020 12:03

اسرائیلی اداکارہ گال گیڈٹ کاریتک روشن کی ٹوئٹ پرخوشی اور نیک تمنائوں کا اظہار
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2020ء) اسرائیلی اداکارہ گال گیڈٹ نے بالی وڈ اداکار ریتک روشن کی ٹوئٹ پر خوشی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے ۔۔دو دن قبل ریتک روشن نے سنیما میں ونڈر وومن 1984 دیکھی اور فلم کی خوب تعریف کی۔

(جاری ہے)

اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر اداکار نے اپنی فلم دیکھتے ہوئے تصاویر بھی شیئر کی تھیں اور ایک پیغام کے ذریعے فلم کی اداکارہ گال گیڈٹ سمیت پوری ٹیم کی تعریف بھی کی تھی۔ریتک روشن کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ گال گیڈٹ نے پیغام میں لکھا کہ انہیں خوشی ہوئی کہ آپ کو فلم پسند آئی۔ انہوں نے اداکار کے لئے نیک تمناوں کا بھی اظہار کیا۔

وقت اشاعت : 25/12/2020 - 12:03:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :