رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی ملتوی ہونے کی وجہ بتا دی

رواں برس شادی کر لیتے تاہم عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا،انٹرویو

جمعہ 25 دسمبر 2020 12:18

رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی ملتوی ہونے کی وجہ بتا دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2020ء) بھارتی ادکار رنبیر کپور نے اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی ملتوی ہونے کے بارے میں کہا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث شادی ملتوی کر دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں رنبیر کپور نے کہا کہ وہ رواں برس شادی کر لیتے، تاہم عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وہ اپنی شادی سے متعلق کوئی ابہام نہیں چھوڑنا چاہتے، اور واضح کیا کہ وہ جلد شادی کرلیں گے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ عالیہ کے سامنے خود کو کم تر سمجھتے ہیں ،ان کی گرل فرینڈ عالیہ بھٹ ایک پراعتماد لڑکی ہے اور لاک ڈان کے دوران تقریبا تمام ہی کلاسز لیتی رہیں، جبکہ انھوں نے کلاسز نہیں لیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کی ساری وجہ ان کے خاندانی مسائل ہیں، جن میں وہ الجھے ہوئے تھے اور اہلِ خانہ کو وقت دے رہے تھے۔
وقت اشاعت : 25/12/2020 - 12:18:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :