عاصم اظہر کا پب جی آفیشل ترانہ ’’کھیلتا جا‘‘ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

جمعہ 25 دسمبر 2020 12:18

عاصم اظہر کا پب جی آفیشل ترانہ ’’کھیلتا جا‘‘ریلیز ہوتے ہی چھا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2020ء) پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے آن لائن گیم پب جی کا آفیشل ترانہ ’’کھیلتا جا‘‘ریلیز کردیا جسے پب جی کھیلنے والوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔گلوکار عاصم اظہر کے اس گانے کو پب جی موبائل پاکستان کے ساتھ آفیشلی ریلیز کیا گیا ۔اس گانے کو محض 3 گھنٹے میں 96 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر بھی اس گانے کی ویڈیو شیئر کی اور مداحوں کا گانے کی ریلیز کا بھی بتایا۔ان کی اس پوسٹ پر گانے کو ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے پب جی کے آفیشل ترانے میں عاصم اظہر کے ساتھ یوٹیوبر سعدالرحمن المعروف ڈکی بھائی بھی موجود ہیں۔دوسری جانب پب جی موبائل پاکستان نے بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں گانے کی ویڈیو شیئر کی ۔پوسٹ میں بتایا گیا کہ اس گانے ’’کھیلتا جا ‘‘ کو خصوصی طور پر پاکستان میں پب جی موبائل فینز کے لیے جاری کیا گیا۔
وقت اشاعت : 25/12/2020 - 12:18:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :