شوہر عمیر جسوال کی کافی چرانے کی عادی ہوں ، ثناء جاوید

منگل 29 دسمبر 2020 14:34

شوہر عمیر جسوال کی کافی چرانے کی عادی ہوں ، ثناء جاوید
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2020ء) پاکستان کی خوبرو اداکارہ ثنا جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے شوہر عمیر جسوال کی کافی چرانے کی عادی ہوں ۔ادا کارہ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ اپنے شوہر معروف گلوکارعمیر جسوال کی کافی چرانے کی عادی ہیں۔اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، ثنا جاوید تصویر میں مغربی لباس پہنے ہوئے ہیں اور کافی پیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

ثنا جاوید نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے عمیر جسوال کی جانب اشارہ کیا ہے اور کیپشن میں لکھا کہ وہ ہمیشہ عمیر جسوال کی کافی چرا لیتی ہیںثنا ء جاوید کی اس خوبصورت تصویر اور دلچسپ کیپشن پر عمیر جسوال کی جانب سے بھی کمنٹ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عمیر جسوال نے کمنٹ کرتے ثنا جاوید کو ’کافی چور‘ قرار دیا اور ساتھ میں ایک شریر ایموجی بھی بنایا ہے۔ثنا جاوید کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر مشہور اداکارہ منال خان کی جانب سے بھی کمنٹ کیا گیا ہے جس میں اٴْن کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھی عادت ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کوروناوائرس لاک ڈاؤن کے دوران ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال نے اپنی شادی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔شوبز سے تعلق رکھنے والی اس جوڑی کی شادی کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی جس میں صرف قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔
وقت اشاعت : 29/12/2020 - 14:34:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :