ْشرٹ پر بے نظیر بھٹو کی تصویر بنا کر میشا شفیع کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت

منگل 29 دسمبر 2020 14:34

ْشرٹ پر بے نظیر بھٹو کی تصویر بنا کر میشا شفیع کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2020ء) گلوکارہ میشا شفیع نے انوکھے انداز میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کردیا۔دو روز قبل یعنی 27 دسمبر جمعے کے دن شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 13ویں برسی بڑے ہی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان سمیت شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دیگر چاہنے والوں نے بھی گڑھی خدا بخش پر حاضری دی اور اٴْنہیں یاد کرتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گلوکارہ میشا شفیع بھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرنے میں کسی سے پیچھے نہ رہیں اور اٴْنہوں نے سوشل میڈیا کا رٴْخ کیا۔میشا شفیع نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اٴْنہوں نے سیاہ رنگ کی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے اور اٴْس شرٹ پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی تصویر بنی ہے۔گلوکار نے بی بی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو ہمیشہ ہمارے دِلوں میں زندہ رہیں گی۔
وقت اشاعت : 29/12/2020 - 14:34:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :