سی پرائم کی جانب سے سمیّہ ممتاز اور اعجاز اسلم کی نئی مختصر ویب سیریز ’’آگے بڑھو‘‘ریلیز کردی گئی

بدھ 30 دسمبر 2020 12:02

سی پرائم کی جانب سے سمیّہ ممتاز اور اعجاز اسلم کی نئی مختصر ویب سیریز ’’آگے بڑھو‘‘ریلیز کردی گئی
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2020ء) سی پرائم کی جانب سے سمیّہ ممتاز اور اعجاز اسلم کی نئی مختصر ویب سیریز ’’آگے بڑھو‘‘ریلیز کردی گئی۔تیزی سے ترقی کرتے ہوئے انٹرٹینمنٹ فورمSee Primeنے اپنے ناظرین کیلئے ایک اور دلچسپ مختصر ویب سیریز 'آگے بڑھو' ریلیز کردی ہے جس کے مرکزی کرداروں میں سمیّہ ممتاز، اعجاز اسلم اور اسما سراج شامل ہیں۔

'آگے بڑھو' ایک شادی شدہ عورت نادیہ کی متاثر کن کہانی ہے جس کی زندگی کے فیصلے اس کو ایک ایسے موڑ پر لے آتے ہیں جہاں اس کا شوہر سلمان ، جو ایک سپر اسٹا رہے اس سے شدید ناراض ہوجاتا ہے اور اس کو نقصان پہنچاتا ہے۔ ان کی ایک 21سالہ بیٹی علینہ ہے جو اپنے ماںباپ دونوں کو بہت چاہتی ہے۔ علینہ اپنے والدین کے تعلقات کو بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے لیکن شاید اس فیملی کی قسمت میں کچھ اور لکھا تھا۔

(جاری ہے)

یہ ایک ادھیڑ عمر عورت کی کہانی ہے جو اپنوںکے رویوںسے جذباتی طور پر شدید مجروح ہونے کے باوجود ہمت سے کام لیتی ہے اور زندگی کی راہ میں ثابت قدمی سے آگے بڑھنے لگتی ہے۔میرے خیال کے مطابق آگے بڑھو' اس طرح کی کئی ادھیڑ عمر عورتوں کی ان کہی کہانی ہے ۔ مجھے امید ہے کہ یہ ویب سیریزان سب کیلئے فکرانگیز ہے جو نادیہ کی زندگی جیسے حالات سے گزرتی ہیں۔

میں ایک عمدہ اور باصلاحیت کاسٹ او رسخت محنت کرنے والی ٹیم کی شکر گزار ہوں جنہوں نے ایسے مسائل کو سامنے لانے کی کوشش کی۔ ان خیالات کا اظہارسیمیں نوید نے کیا جب فلم کے بار ے میںان سے سوال کیا گیا۔اس غیرمنظم فیملی کی داستان کی ہدایات اویس سلمان نے دی ہیں، اس کی پروڈیوسر سیمیں نوید اور معاون پروڈیوسر ریحان حسین ہیں جب کہ خوبصور ت تحریراجیت نیوراج ہنس کے زورقلم کا نتیجہ ہے۔یہ See Primeکی پروڈیوس کی ہوئی دوسری ویب سیریز ہے جس نے پہلے ہی اپنی بے حد مقبول مختصر فلمیں پیش کرکے ڈیجیٹل کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے ، ان فلموںمیں 'ڈانسنگ ڈول' اور 'نام کیا رکھا'جن کی زبردست پذیرائی ہوئی ہے۔آگے بڑھو' اب ناظرین کیلئے چھ اقساط میں See Primeکے یوٹیوب چینل پر دستیاب ہے۔
وقت اشاعت : 30/12/2020 - 12:02:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :