ایک کردار سے نکل کر دوسرا کردار نبھانا بہت مشکل ہوتا ہے‘ قوی خان

طویل کیرئیر میں ایک بھی دن ضائع نہیں کیا ‘ سینئر اداکار کی انٹر ویو میں گفتگو

بدھ 30 دسمبر 2020 12:19

ایک کردار سے نکل کر دوسرا کردار نبھانا بہت مشکل ہوتا ہے‘ قوی خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2020ء) سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ کوئی فنکار مکمل نہیں ہوتا ،ایک کردار سے نکل کر دوسرا کردار نبھانا بہت مشکل ہوتا ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے ہر کردار کو چیلنج سمجھ کر قبول کیااور خدا کاشکر ہے کہ میرا ہر کردار عوامی حلقوں میں بے حد پسند کیا گیا ۔

(جاری ہے)

قوی خان نے کہا کہ کوئی اداکار مکمل نہیں ہوتا کیونکہ فن سمند کی طرح لا محدود ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوتی ،ہر روز سیکھنے کے لئے آپ کو کچھ نہ کچھ ضرور ملتا ہے ،میں نے اپنے کیرئیر میں ایک دن بھی ضائع نہیں کیا اور کچھ نہ کچھ ضرور سیکھا ہے ۔

انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ قوی خان بننے میں مجھے ایک وقت لگا اور خدا کاشکر ہے کہ میری اداکاری کے چرچے ہر جگہ ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صرف سچ بولتا ہوں اور خلوص سے ہر ایک کے لئے جہاں تک بھی ممکن ہو سکے مدد کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔
وقت اشاعت : 30/12/2020 - 12:19:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :