ہمایوں سعید نے فیصل قریشی کے بیٹے کو کیوٹ ترین بچہ قرار دیدیا

بدھ 30 دسمبر 2020 12:26

ہمایوں سعید نے فیصل قریشی کے بیٹے کو کیوٹ ترین بچہ قرار دیدیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2020ء) پاکستانی فلم اسٹار ہمایوں سعید نے ساتھی اداکار فیصل قریشی کے بیٹے کو کیوٹ ترین بچہ قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

فیصل قریشی نے معین خان اکیڈمی میں کھینچی گئی تصویر شیئر کی، ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’سپر اسٹار ہمایوں سعید میرے اسٹار فرمان قریشی کے ساتھ معین خان اکیڈمی میں۔ہمایوں سعید نے فیصل قریشی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’ماشاء اللہ فرمان کیوٹ ترین بچہ ہے۔واضح رہے کہ اداکار فیصل قریشی 2010 میں ثناء خان سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے ہاں 2011 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام آیت قریشی ہے۔

وقت اشاعت : 30/12/2020 - 12:26:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :