میوزک ڈائریکٹراستادقادرشگن اداکاربن گئے،فلم’’عشق میراانمول‘‘میں موسیقارکا کرداراداکررہے ہیں

بدھ 30 دسمبر 2020 12:26

میوزک ڈائریکٹراستادقادرشگن اداکاربن گئے،فلم’’عشق میراانمول‘‘میں موسیقارکا کرداراداکررہے ہیں
خالق نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2020ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامورمیوزک ڈائریکٹراستادقادرعلی شگن بھی اداکاروں کی صف میں شامل ہوگئے،نئی پنجابی فلم ’’عشق میراانمول‘‘میں موسیقارکا کرداراداکررہے ہیں،تفصیلات کے مطابق نوجوان پروڈیوسرنعیم خان کی فلم ’’عشق میراانمول‘‘کی عکسبندی گزشتہ روزلاہورکے نواح بارہ دری راوی پر کی گئی جس میں گلوکارواداکارصفدرماہیا اورقادرعلی شگن نے اپنے سین عکسبندکروائے،فلم کے مصنف وہدائیتکارباسوچودھری ،پروڈیوسرنعیم خان ،شاعری مشتاق علوی،اکرم خیال،ایم اے تبسم،اقبال قیصر،نزیرعباس نے لکھی ہے،میوزک ڈائریکٹراستادقادرعلی شگن ہیں جبکہ گلوکاروں میں سائرہ نسیم،نورافشاں،صفدرماہی،عمران شوکت علی،نصیبولال ،ناہیدطالب شامل ہیں،فلم کی کاسٹ میںصائم علی،صفدرماہی،نادرہ چودھری،لائبہ خان ،سویراشیخ ،انیلہ آغا،موسمہ علی ،اچھی خان،خاورخان،رومان خان،مہراخترخان،باسوچودھری،راحیلہ آغا،دردانہ رحمن،فیصل کھچی،احمدچیمہ،جاویدچودھری،مقصودعالم،چائلڈسٹارسلمان،شفقت چیمہ ودیگرفنکارشامل ہیں
وقت اشاعت : 30/12/2020 - 12:26:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :