بالی ووڈ فلم ”ینگستان“ کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی‘داتا دی دیوانی گانا پاکستانی گلوکاروں شیراز اُپل، رفاقت علی خان نے گایا، فلم 28 مارچ کو ریلیز ہوگی

پیر 24 مارچ 2014 21:21

بالی ووڈ فلم ”ینگستان“ کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی‘داتا دی دیوانی گانا پاکستانی گلوکاروں شیراز اُپل، رفاقت علی خان نے گایا، فلم 28 مارچ کو ریلیز ہوگی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) بالی ووڈ اداکارہ نیہا شرماکی فلم ”ینگستان“ کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔ ”داتا دی دیوانی “ کے بولوں پر مبنی اس گانے کو پاکستانی گلوکاروں شیراز اْپل اور رفاقت علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سید احمد افضال کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں نیہا شرما اور جیکی بھاگنانی کے علاوہ بومن ایرانی بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں جب کہ یہ فلم مرحوم اداکار فاروق شیخ کی آخری فلم ہے جس میں انھوں نے اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی سیاست کے گرد گھومتی فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے متعلق ہے جو جاپان میں تعلیم حاصل کررہا ہوتا ہے اور اس کا والد بھارت کا وزیر اعظم ہوتاہے جو اچانک انتقال کرجاتا ہے جس پر اس 28سالہ نوجوان کو وزیراعظم بنادیاجاتاہے اوریہ کردار اداکارجیکی بھاگنانی ادا کررہے ہیں جب کہ نیہا شرما اس کی محبوبہ کے کردار میں ہیں۔ دونوں باڈی گارڈز اور سیکرٹ سروسز کے افراد کے گھیرے میں ملاقاتیں کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کے وعدے کرتے ہیں۔چار موسیقاروں جیت گنگولی، سنیہا خانوالکر ، شیراز اپل اور شیری عشق کی موسیقی سے سجی یہ فلم 28 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 24/03/2014 - 21:21:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :