انوشکا شرما کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع، کوہلی خوشی سے نہال

جمعہ 1 جنوری 2021 12:15

انوشکا شرما کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع، کوہلی خوشی سے نہال
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2021ء) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، ڈاکٹروں نے جوڑے کو اگلے ماہ کی تاریخ دے دی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر کی جانب سے بچے کی پیدائش کی تاریخ کیا ملی ،سٹار جوڑا خوشی سے نہال ہو گیا، دونوں کے مداحوں کو بھی بچے کی آمد کا بے چینی سے انتظار ہے۔

(جاری ہے)

انوشکا اور ویرات نے اپنے بچے کی آمد سے قبل ہی اس کے استقبال کیلئے بھرپور تیاریاں کر لی ہیں، ننھے منے کپڑوں کے علاوہ دیگر ضروری اشیا کی شاپنگ بھی کر لی۔ ایک انٹرویو میں دونوں کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں ان کا بچہ دوسروں کی عزت اور احترام کرنا سیکھے،یہی وہ بنیادی تعلیم ہے جس سے دیگر اعلی خصوصیات کی راہیں کھلتی ہیں۔انوشکا نے کہا کہ مجھے بھی والدین نے یہی دو باتیں سکھائیں، ہم اپنے بچے کو سوشل میڈیا سے بھی دور رکھنے کی کوشش کریں گے تاکہ اس کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکے۔
وقت اشاعت : 01/01/2021 - 12:15:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :