اس بار نئے سال کا آغاز مختلف انداز میں ہوا لیکن آگے اچھی امیدیں ہیں‘ودیابالن

جمعہ 1 جنوری 2021 12:22

اس بار نئے سال کا آغاز مختلف انداز میں ہوا لیکن آگے اچھی امیدیں ہیں‘ودیابالن
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2021ء) یکم جنوری سے دنیا بھر میں نئے سال کا آغاز ہوتا ہے ساتھ ہی یہ دن بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن کی عمر میں ایک سال کا اضافہ بھی کر دیتا ہے۔ودیا بالن نے یکم جنوری کو اپنی 42ویں سالگرہ منا ئی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بار نئے سال کا آغاز مختلف انداز میں ہوا لیکن آگے اچھی امیدیں ہیں۔

(جاری ہے)

نئے سال اور اپنی سالگرہ سے متعلق پیغام میں اداکارہ نے کہا کہ اس بار یقینی طور پر جشن نہیں منایا جائے گا، اس بار صرف اہلخانہ ساتھ ہوں گے کیونکہ کوئی بھی گھروں سے نکلنے کو محفوظ نہیں سمجھ رہا اور پھر اجتماعات اور دیگر پابندیاں بھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ سال اچھا ہوگا اور سب لوگ بھی یہی امید کر رہے ہیں۔ عام طور پر لوگ کہتے ہیں کہ طوفان سے پہلے خاموشی ہوتی ہے لیکن مجھے امید ہے کہ 2021 اس طوفان کے بعد پرسکون ہوگا۔ودیا بالن کا کہنا ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ کل کیا ہوگا، کورونا ابھی بھی ایک حقیقت ہے، اس وبا نے ہمیں یہ احساس دلا دیا کہ ہمیں آج میں جینے کی ضرورت ہے۔ودیا بالن نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس سال روشنی اور خوشیاں ہوں گی۔ودیا بالن کہانی، ہماری ادھوری کہانی، قسمت کنکشن اور لگے رہو منا بھائی سمیت کئی بالی وڈ فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔
وقت اشاعت : 01/01/2021 - 12:22:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :