بالی ووڈ کی نٹ کھٹ اداکارہ انوشکا شرما پروڈیوسر بن گئیں

بدھ 26 مارچ 2014 13:32

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مارچ 2014ء) بالی ووڈ کی نٹ کھٹ اداکارہ انوشکا شرما پروڈیوسر بن گئیں۔ نئی فلم” این ایچ 10“ پر کام شروع کر دیا۔ ْ فلموں میں کام نہ ملے تو اپنی فلمیں بنانا شروع کر دیں ۔ بالی وڈ میں یہ نیا رجحان زور پکڑ رہا ہے۔ پہلے پہل بالی وڈ ہیروز نے اس روایت کو گلے لگایا لیکن اب بالی وڈ ہیروئنز بھی اسی ڈگر پر چل پڑی ہیں۔

(جاری ہے)

تازہ مثال بالی وڈ ہیروئن انوشکا شرما ہیں جنہوں نے اپنا پروڈکشن ہاوٴس شروع کر دیا ہے۔ ان کی پہلی فلم این ایچ 10 ہو گی جسے اگلے سال ریلیز کیا جائے گا۔ انوشکا شرما کی آخری فلم مترو کی بجلی کا منڈولا تھی جسے 2013 میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔ 2012 میں کنگ خان کے ساتھ ان کی فلم جب تک ہے جان کو بے حد پسند کیا گیا۔ فلم میں خوبصورت اداکاری پر انوشکا شرما نے کئی ایوارڈز اپنے نام کئے۔

وقت اشاعت : 26/03/2014 - 13:32:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :