میں سکینڈلز سے گھبراتا ہوں ،کوشش ہوتی ہے ایسی سر گرمیوں سے دور رہوں‘ احسن خان

شوبز میں دوستیاں ہو جانا انہونی بات نہیں لیکن دوستی کی بھی ایک حد مقر رہے ‘ انٹرویو میں گفتگو

ہفتہ 2 جنوری 2021 12:39

میں سکینڈلز سے گھبراتا ہوں ،کوشش ہوتی ہے ایسی سر گرمیوں سے دور رہوں‘ احسن خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2021ء) نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ کسی ادا کارکا سکینڈل یونہی نہیں بن جاتا بلکہ دال میں ضرور کچھ کالا ہوتا ہے ،کچھ لوگ خود سکینڈل بنانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں احسن خان نے کہا کہ خدا کی ذات کا شکر ہے کہ میرا کبھی کوئی سکینڈل نہیں بنا کیونکہ میں صرف اپنے کام سے کام رکھتا ہوں۔ شوبز میں دوستیاں ہو جانا انہونی بات نہیں لیکن دوستی کی بھی ایک حد مقر رہے اور اس سے آگے جائیں گے تو پھر لازمی سکینڈل بنتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میںسکینڈلز سے گھبراتا ہوں اور میری کوشش ہے جس قدر ہو سکے ان سے دور رہوں اور اب تک کامیاب رہا ہوں۔

وقت اشاعت : 02/01/2021 - 12:39:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :