فلم” لیٹس بی کوپس“ 13اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 27 مارچ 2014 12:55

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم” لیٹس بی کوپس“ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔لیوک گرین فیلڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو نوجوان لڑکوں کے گرد گھومتی ہے جنہیں پولیس میں بھرتی کے شوق نے جعلی وردی پہن کر گھومنے پر مجبور کردیا۔

(جاری ہے)

دونوں نوجوانوں کو جلد ہی اس بات کا احساس ہوجاتا ہے کہ پولیس والا بننا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔فلم کے اداکاروں میں جیک جانسن،ڈیمن ویان،اینڈی گارسیا،نینا ڈابریواور ٹام مارڈیوسین سمیت دیگر شامل ہیں۔ادیتیا سود کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم13 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 27/03/2014 - 12:55:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :