سلمان خان نے اداکارہ سنی لیون سے محبت کا اظہار کردیا

سلمان خان کا جواب سن کر سنی لیون بھی ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہیں

پیر 4 جنوری 2021 11:39

سلمان خان نے اداکارہ سنی لیون سے محبت کا اظہار کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2021ء) بالی وڈ کے سپراسٹار اور اب تک سنگل رہنے والے سلمان خان نے اداکارہ سنی لیون سے محبت کا اظہار کردیا۔بھارت کے مقبول ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 14 میں سنی لیون مہمان کے طور پر شریک ہوئیں۔ اس موقع پر ان کی شو کے میزبان سلمان خان کے ساتھ دلچسپ گفتگو ہوئی۔دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے سے اظہار محبت کیا جس کی جھلکیاں بھارتی ٹی وی کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی لیون سلمان خان سے پوچھتی ہیں کہ آپ کی بیماری کیا ہی جس پر سلمان خان کہتے ہیں کہ 'مجھے ابھی آپ سے پیار ہوگیا ہے، اسے لویریا کہتے ہیں۔سلمان خان کا جواب سن کر سنی لیون بھی ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہیں۔دونوں اداکاروں کی اس دلچسپ گفتگو کے چھوٹے سے حصے کو دنیا بھر سے لاکھوں لوگوں نے پسند کیا۔خیال رہے کہ ریئلٹی شو بگ باس کا شمار بھارت کے مقبول ترین شوز میں ہوتا ہے جس کی میزبانی سلمان خان گزشتہ 10 برس سے کرتے آرہے ہیں اور اس کا وہ بھاری معاوضہ بھی لیتے ہیں۔
وقت اشاعت : 04/01/2021 - 11:39:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :