اداکار احسن خان’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ کی میزبانی کیلئے تیار

احسن خان کا نیا شو جلد شروع ہونے والا ہے تاہم اس حوالے سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیاگیا

پیر 4 جنوری 2021 11:39

اداکار احسن خان’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ کی میزبانی کیلئے تیار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2021ء) پاکستان کے نامور اداکار احسن خان اپنے آنے والے ٹاک شو ’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ کی میزبانی کے لیے تیار ہیں جس میں وہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے نامور ستاروں کے ساتھ دکھائی دیں گے۔احسن خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے ٹاک شو کے سیٹ اور تیاریوں کی کچھ ویڈیوز شیئر کی تھیں۔ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز میں اداکار ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ بھی شریک تھے۔

احسن خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکار ہمایوں سعید ڈراما’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں اپنا پسندیدہ ڈائیلاگ دہراتے نظر آئے تو دوسری جانب اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ اپنے شو سے متعلق بتاتے اور احسن خان کے شو کے سیٹ کی تعریف کرتے دکھائی دیے۔

(جاری ہے)

احسن خان نے بتایا کہ ان کا شو انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ہوگا۔احسن خان نے بتایا کہ ان کا شو چِٹ-چیٹ کی طرح کا ہوگا اور وہ سیلیبریٹیز سے ان کے نئے پروجیکٹس، ان کی زندگیوں اور دیگر معاملات پر بات چیت کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے شو کی قسط ڈیڑھ گھنٹے کے دورانیے پر مشتمل ہوگی اور ناظرین کے پسندیدہ ستارے 8 گیمز کے گیم سیشن کا بھی حصہ ہوں گے، ? احسن خان کا کہنا تھا کہ '2020 ایک پریشان کن سال تھا، بہت سے لوگوں نے بہت مشکلات کا سامنا کیا اور اور اب بھی کررے ہیں تو ہمارا خیال کچھ تفریح سے بھرپور شو پروڈیوس کرنا تھا۔انہوں نے کہا میں پٴْرمزاح میزبان نہیں بلکہ پرسکون میزبان ہوں لہٰذا ٹائم آؤٹ ود احسن خان میں مزا آئے گا اور میں پریقین ہوں کہ آپ ہنسیں گے۔

خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ احسن کسی شو کی میزبانی کررہے ہیں، اس سے قبل وہ بول نائٹس کی میزبانی کرتے رہے ہیں جس میں شوبز ستاروں سے گپ شپ کی جاتی تھی۔ان کے اس شو میں عائزہ خان، دانش تیمور، ریما، عمران عباس، حرا مانی، منیب بٹ، سجل احد رضامیر، عفان وحید اور رمشہ خان جیسے نامور ستارے بطور مہمان شریک ہوئے تھے۔اب احسن خان کا نیا شو جلد شروع ہونے والا ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
وقت اشاعت : 04/01/2021 - 11:39:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :