اپنی ثقافت سے لگائو ہے ، ہماری فلموں میں بھی اس کی جھلک نظر آنی چاہیے ‘ فواد خان

ْاپنے اوپر صرف معیاری کام کرنے والے ادا کار کی چھاپ لگوانا چاہتا ہوں ‘ انٹر ویو میں گفتگو

پیر 4 جنوری 2021 12:42

اپنی ثقافت سے لگائو ہے ، ہماری فلموں میں بھی اس کی جھلک نظر آنی چاہیے ‘ فواد خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2021ء) خوبرو اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ اپنی ثقافت سے بے حد لگائو ہے اور یقینا ہماری فلموں میں بھی اس کی واضح جھلک نظر آنی چاہیے ،وحید مراد ، ندیم بیگ اور محمد علی سمیت دیگر لیجنڈ اداکاروں نے کبھی فلموں میں بولڈ کردار ادا نہیں کیا اورہمیشہ اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی ثقافت اور حدود کا بھی اچھی طرح پتہ ہے میں اپنے اوپر صرف معیاری کام کرنے والے ادا کار کی چھاپ لگوانا چاہتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلسل فلمیں کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا بلکہ سال میں صرف تین چار فلموں میں ہی کام کرنا چاہوں گا تاکہ اچھے انداز میں اپنے کردار کو نبھا سکوں ۔

وقت اشاعت : 04/01/2021 - 12:42:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :