صنم جنگ نے طلاق کی افواہوں پرمکمل وضاحت جاری کر دی

جلد ہی میری شادی کی چھٹی سالگرہ آنے والی ہے اورمیں خوشحال زندگی گزار رہی ہوں

منگل 5 جنوری 2021 11:44

صنم جنگ نے طلاق کی افواہوں پرمکمل وضاحت جاری کر دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2021ء) سال نو کے موقع پر اداکارہ صنم جنگ نے انسٹاگرام پر تنہا تصویر شیئر کی تھی، جس پر مداحوں نے ان کی تصویر پر کمنٹس کرنا شروع کیے تھے کہ ان کی بھی طلاق ہوگئی۔لیکن اب اداکارہ نے ایسی افواہوں اور مداحوں کے کمنٹس پر وضاحت کرتے ہوئے طلاق کی خبروں کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا ہے۔صنم جنگ نے 3 جنوری کو انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خوشحال اور شادی شدہ زندگی پر مداحوں کے کمنٹس کو بنیاد بنا کر ان کی طلاق کی افواہیں پھیلائی گئیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ طلاق کی افواہوں اور خبروں کے فضول تبصروں پر وضاحت کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا مگر چوں کہ افواہوں سے ان کے شوہر اور دیگر اہل خانہ پریشان ہو رہے تھے، اس لیے انہیں وضاحت کرنی پڑی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے مداحوں کے کمنٹس اور خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کی طلاق کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں اور ایسی خبروں سے ان کے اہل خانہ کافی پریشان ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ان کے شوہر اور دیگر اہل خانہ کو کئی رشتے داروں کے فون آ چکے ہیں اور ان کی خوشیوں بھری زندگی افواہوں سے متاثر ہوئی۔صنم جنگ نے لکھا کہ جلد ہی ان کی شادی کی چھٹی سالگرہ آنے والی ہے اور وہ خوشحال زندگی گزار رہی ہیں جب کہ وہ اسی طرح باقی پوری زندگی بھی ساتھ گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی ذاتی زندگی سے متعلق حقائق جانے بغیر افواہیں نہ پھیلائیں تو بہتر ہوگا، افواہوں سے ان کی زندگی اور خوشیاں متاثر ہو رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 05/01/2021 - 11:44:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :