پریٹی زنٹا نے اپنی پہلی ہی ویب سیریز میں ہریتھیک روشن کو کاسٹ کرلیا

پریٹی زنٹا اداکاری چھوڑنے کے بعد پہلی بار بطور پروڈیوسر خدمات انجام دیں گی

منگل 5 جنوری 2021 11:44

پریٹی زنٹا نے اپنی پہلی ہی ویب سیریز میں ہریتھیک روشن کو کاسٹ کرلیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2021ء) بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ پریٹی زنٹا بطور پروڈیوسر اپنی پہلی ویب سیریز بنارہی ہیں جس میں انہوں نے اداکار ہریتھیک روشن کو کاسٹ کرلیا۔امریکی نژاد شہری سے شادی کرکے اداکاری کو خیرباد کہنے والی پریٹی زنٹا نے ایک بار پھر بالی ووڈ میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس بار وہ اداکارہ کے طور پر نہیں بلکہ بطور پروڈیوسر خدمات سرانجام دیتی نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

بطور پروڈیرسر پریٹی زنٹا کی یہ پہلی ویب سیریز ہے جس میں اٴْن کے بہترین دوست اور اداکار ہریتھیک روشن مرکزی کردار ادا کریں گے۔ اس سے قبل یہ دونوں اداکار فلم ’’کوئی مل گیا‘‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پریٹی زنٹا کی آنے والی ویب سیریز جان لی کیئر کے مشہور ناول ’ دی نائٹ منیجر‘ کا ہندی ورڑن ہے جوکہ نیٹ فلیکس طرز پر مبنی ہاٹ اسٹار کی ایپلی کیشن پر دکھائی جائے گی۔
وقت اشاعت : 05/01/2021 - 11:44:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :