امیشہ پٹیل کا انسٹاگرام اکائونٹ ہیک کرلیا گیا

بدھ 6 جنوری 2021 11:16

امیشہ پٹیل کا انسٹاگرام اکائونٹ ہیک کرلیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2021ء) بالی وڈ اداکارہ امیشہ پٹیل کا انسٹاگرام اکائونٹ ہیک کرلیا گیا جسے کچھ دیر بعد ہی بحال بھی کردیا گیا۔44 سالہ امیشہ پٹیل نے اپنے اکائونٹ کے ہیک اور بحال ہونے سے متعلق وڈیو پوسٹ کر کے بتایا۔

(جاری ہے)

امیشہ پٹیل نے انسٹاگرام پر وڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا اکائونٹ اتوار کو ہیک کرلیا گیا تھا جسے ریکارڈ ٹائم میں دوبارہ بحال کردیا گیا۔اداکارہ نے اکائونٹ کی بحالی میں مدد کرنے پر حکام کا شکریہ ادا کیا اور لوگوں سے اس طرح کے سائبر حملوں سے محتاط رہنے کی اپیل بھی کی۔اطلاعات کے مطابق اداکارہ کے اکائونٹ سے کوئی چیز پوسٹ یا ڈیلیٹ نہیں کی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 06/01/2021 - 11:16:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :