الحمراء ان پلگڈ سیزن ٹو کی لانچنگ جلد متوقع،سیزن ٹو میں 21گانے ریلیز کئے جائیں گے،میوزک انڈسٹری کو سہارا ملے گا

گانے قومی و بین الاقومی اور علاقائی زبانوں‘ اردو ،پنجابی،پستو،سندھی،بلوچی،انگلش میں گائے گئے ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء

جمعرات 7 جنوری 2021 12:28

الحمراء ان پلگڈ سیزن ٹو کی لانچنگ جلد متوقع،سیزن ٹو میں 21گانے ریلیز کئے جائیں گے،میوزک انڈسٹری کو سہارا ملے گا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2021ء) ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ثمن رائے نے کہا ہے کہ فنون لطیفہ کے ہر شعبے میں دور حاضر کے مطابق پروڈکشن کر رہے ہیں،موسیقی میں پاکستان دُنیا میں اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے ،اس مقام کو نہ صرف برقرا رکھنے بلکہ مزید کامیابیاں حاصل کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں،نئی نسل کو آرٹ ،ڈرامہ ،موسیقی،مصوری سمیت ہر شعبہ میں تیار کر رہے ہیں،اپنے اسی کردار کے بل بوتے الحمراء ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے الحمراء ان پلگڈ سیزن ٹو کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے کیا ۔انھوں نے کہا کہ ان پلگڈ سیزن ٹو کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے کہ وہ اتنے بڑے منصوبے کو پایہ تکمیل دے رہے ہیں،یہی نوجوان بعد ازاں پاکستان موسیقی انڈسٹری کا نمایاں حصہ ہونگے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ الحمراء ان پلگڈ سیزن ٹو کی لانچنگ جلد متوقع ہے،سیزن ٹو میں 21گانے ریلیز کئے جائیں گے، اس سے میوزک انڈسٹری کو سہارا ملے گا،گانے قومی و بین الاقومی اور علاقائی زبانوں‘ اردو ،پنجابی،پستو،سندھی،بلوچی،انگلش میں گائے گئے ہیں،21گانوں میں سی14الحمراء کی نئی پروڈکشن جبکہ 7کورسانگ ہیں،90گلوکاروں و میوزیشن نے حصہ لیا،الحمراء نے لاہور سمیت پنجاب بھر کی کالجز،یونیورسٹیوں و دیگر اداروں سے آڈیشن کر کے سیزن ٹو کے لئے آرٹسٹ تلاش کئے،ہمارا یہ کاوش پاکستانی موسیقی کو نئی بلندیاں عطا کرے گی،الحمراء کے تیار کردہ آرٹسٹ دُینا بھر میں ملک وقوم کا روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،الحمراء ان پلگڈسیزن ٹو تاریخی اقدام ہے ،فوک ،کلاسیکل،غزل ،صوفی گائیکی کے فرو غ کا باعث ہوگا۔

میوزک ڈائریکٹر ابوبکر جاوید نے کہا کہ نوجوان آرٹسٹوں نے گزشتہ چھ میں دن رات ایک کرکے الحمراء سٹوڈیو میں یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے،اس منصوبے پر بے پناہ محنت کی گئی ہے جسکی کامیابی کے لئے پُر اُمید ہیں۔
وقت اشاعت : 07/01/2021 - 12:28:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :