عبد الرحمٰن کو ہماری مہمان نوازی پسند آئی، عدنان صدیقی

میں اور ہمایوں سعید ارطغرل غازی کے عبدالرحمٰن کے مداح ہیں

جمعہ 8 جنوری 2021 11:19

عبد الرحمٰن کو ہماری مہمان نوازی پسند آئی، عدنان صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2021ء) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی کہتے ہیں کہ وہ اور ہمایوں سعید ارطغرل غازی کے عبدالرحمٰن کے مداح ہیں جبکہ عبدالرحمٰن اٴْن کا ایک اچھا دوست بھی ہے، ان کو ہماری مہمان نوازی پسند آئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ارطغرل غازی کے عبدالرحمٰن سمیت اس سیریز کے دیگر ممبران نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ کر وزیراعظم عمران خان، شبلی فراز، عدنان صدیقی، ہمایوں سعید اور عمران عباس سے ملاقات کی۔

ان کی ملاقات کی تصویریں جہاں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں تو وہیں عدنان صدیقی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ارطغرل غازی میں بہادر سپاہی عبدالرحمٰن کا کردار ادا کرنے والے تٴْرک اداکار جلال کے ہمراہ اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔
وقت اشاعت : 08/01/2021 - 11:19:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :