امریکا میں ہونیوالے ہنگامے اختلاف رائے نہیں افرا تفری ہے، جینیفر لوپیز

اس انتشار کے مناظر ایک حقیقی امریکا کی عکاسی نہیں کرتے، ہم جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ چند انتہاپسند ہیں

جمعہ 8 جنوری 2021 11:19

امریکا میں ہونیوالے ہنگامے اختلاف رائے نہیں افرا تفری ہے، جینیفر لوپیز
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2021ء) معروف ہولی وڈ اداکارہ اور گلوکارہ جینیفر لوپیز نے گزشتہ روز کیپٹل ہل پر حملے اور واشنگٹن میں ہنگاموں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ہماری جمہوریت غیر معمولی حملے کی زد میں ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے انسٹاگرام اکائونٹ پر پیغام میں لکھا کہ اس انتشار کے مناظر ایک حقیقی امریکا کی عکاسی نہیں کرتے، ہم جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ چند انتہاپسند ہیں۔

جینیفر لوپیز نے ہنگاموں سے متعلق مزید کہا کہ یہ اختلاف رائے نہیں بلکہ افراتفری ہے۔واضح رہے کہ کیپٹل ہل پر حملے اور واشنگٹن میں ہنگاموں کے دوران 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ جس کے بعد واشنگٹن میں کرفیو اور ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی اور پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار بھی کرلیا تھا۔
وقت اشاعت : 08/01/2021 - 11:19:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :