اپنی طلاق کا پوری طرح ذمہ دار انجلینا جولی کو نہیں سمجھتی‘جینیفر اینسٹن

میری شادی شدہ زندگی میں دراڑیں انجلینا جولی کے آنے سے پہلے ہی آچکی تھیں

جمعہ 8 جنوری 2021 11:19

اپنی طلاق کا پوری طرح ذمہ دار انجلینا جولی کو نہیں سمجھتی‘جینیفر اینسٹن
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2021ء) 16 سال قبل جنوری میں ہالی وڈ سپر اسٹار بریڈ پٹ اور جینیفر اینسٹن کی طلاق کی خبر نے مداحوں کو حیران اور غمگین کردیا تھا۔ جس کے بعد مداحوں نے اس کا ذمہ دار اداکارہ انجلینا جولی کو ٹھہرانا شروع کردیا تھا۔مداحوں کی جانب سے انجلینا جولی کی طرف انگلیاں اٹھائی گئیں کیونکہ علیحدگی کے کچھ ہی ہفتوں بعد بریڈ پٹ کو انجلینا جولی کے ساتھ سال 2005 میں خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

جینیفر اینسٹن اپنی طلاق کا پوری طرح ذمہ دار انجلینا جولی کو نہیں سمجھتیں۔ انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ میری شادی شدہ زندگی میں دراڑیں انجلینا جولی کے آنے سے پہلے ہی آچکی تھیں۔جینیفر اینسٹن کا کہنا ہے کہ رشتے پیچیدہ ہوتے ہیں اور جب آپ ایک ساتھ کے بجائے الگ الگ آگے بڑھتے ہیں تو مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔دوسری جانب بریڈ پٹ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ جینیفر اینسٹن بہت ہی محبت اور ہنسانے والی خاتون ہے جو میری دوست رہے گی۔ اس اہم رشتے کی مجھے بہت قدر ہے۔
وقت اشاعت : 08/01/2021 - 11:19:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :