بالی وڈ فلم انڈسٹری نفسیاتی مریضوں سے بھری پڑی ہے‘نرگس فخری ، اداکارہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم میں تیرا ہیرو کی تشہیر میں بھی مصروف ہیں

اتوار 30 مارچ 2014 12:48

بالی وڈ فلم انڈسٹری نفسیاتی مریضوں سے بھری پڑی ہے‘نرگس فخری ، اداکارہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم میں تیرا ہیرو کی تشہیر میں بھی مصروف ہیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) خوبرو بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے کہا ہے کہ بالی وڈ فلم انڈسٹری نفسیاتی مریضوں سے بھری پڑی ہے ۔نرگس فخری کا کہنا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں خود کو بڑا ظاہر کرنے اور چیزوں میں چالاکی سے ردوبدل کرنے والے ذہنی مریض کافی تعداد میں ہیں۔

(جاری ہے)

ہندی فلمی دنیا میں نووارد اداکارہ نے کہا کہ یہاں بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے ذہنوں میں سازشیں پنپتی رہتی ہیں لیکن ایسے لوگوں سے بھی مجھے کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع ملتا رہتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم میں تیرا ہیرو کی تشہیر میں بھی مصروف ہیں ۔ایکتا کپور اور الپنامشرا کی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی جانیوالی اس فلم کی ہدایات ڈیوڈ دھون دے رہے ہیں جب کہ نرگس کے ساتھ ورن دھون اور الینا ڈی کروز مرکزی کردار ادا کررہے ۔

وقت اشاعت : 30/03/2014 - 12:48:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :