اسٹیج کی بحرانی صورتحال کے بعدچھوٹے فنکاروں نے نوکریوں کی تلاش شروع کردی

صورتحال اس نہج پر پہنچ گئی ہے اب ڈرامے کی لاگت بھی پوری نہیں ہوتی، پروڈیوسرز بھی پریشان ہو گئے

ہفتہ 9 جنوری 2021 11:33

اسٹیج کی بحرانی صورتحال کے بعدچھوٹے فنکاروں نے نوکریوں کی تلاش شروع کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2021ء) کورونا وباء اور مہنگائی کی وجہ سے اسٹیج سے تعلق رکھنے والے چھوٹے فنکاروںنے نوکریوںکی تلاش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی پہلی اور دوسری لہراور خاص طو رپر مہنگائی کی شرح میں اضافے کے باعث تھیٹردیکھنے آنے والوں کے رجحان میں کمی کے باعث فنکاراورپروڈیوسرزشدید پریشانی سے دوچار ہیں ۔

پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ اب صورتحال یہ ہے کہ لاگت بھی پوری نہیں ہوتی ۔بڑے فنکارنہ صرف اپنا سائیڈ بزنس کر رہے ہیں بلکہ اکثریت نجی ٹی وی چینلز کے شوز سے آمدن حاصل کر کے زندگی بسر کر رہے ہیں تاہم چھوٹے فنکاروں نے بحران شدید ہونے کے بعدنوکریوں کی تلاش شروع کر دی ہے اوروہ اپنے جاننے والوں سے ملازمت کے حصول میں مددکیلئے درخواست کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 09/01/2021 - 11:33:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :