کورونا ایس و پیز کی خلاف ورزی نہیں کی، شوٹنگ کی اجازت موجود تھی، پریانکا

سیلون پرائیوئٹ طور پر پروڈکشن کیلئے کھلا ،پریانکا کی ٹیم میں شامل ہر رکن کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا ،تمام افراد نے برطانوی قوانین ،فلم پروڈکشن ریگولیشن کی مکمل پاسداری کی تھی،ترجمان

ہفتہ 9 جنوری 2021 11:49

کورونا ایس و پیز کی خلاف ورزی نہیں کی، شوٹنگ کی اجازت موجود تھی، پریانکا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2021ء) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے برطانیہ میں کورونا وائرس کے حوالے سے جاری پابندی کی خلاف ورزی نہیں کی اٴْن کے پاس برطانیہ میں اپنی شوٹنگ کے حوالے سے گھر سے باہر نکلنے کی اجازت موجود تھی۔یاد رہے کہ بدھ کو پریانکا چوپڑا کو کورونا وائرس کے پیش نظر برطانیہ میں جاری سخت لاک ڈاؤن توڑ کر بیوٹی پارلر جانے پر برطانوی پولیس نے وارننگ دی تھی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنی والدہ اور پالتو کتے کے ساتھ اپنی رہائش گاہ سے نکل کر بیوٹی پارلر گئی تھیں جس پر اٴْنہیں برطانوی پولیس کی جانب سے الرٹ کیا گیا۔دوسری جانب میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقامی پولیس کی جانب سے بیوٹی پارلر پہنچ کر پریانکا چوپڑا کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے اور گھر سے باہر نکلنے پر زبانی تنبیہ کی گئی۔ تاہم بیوٹی پارلر پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا گیا۔ایک برطانوی ویب سائٹ نے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ مذکورہ بالا سیلون پرائیوئٹ طور پر پروڈکشن کیلئے کھلا ہوا ہے اور پریانکا کی ٹیم میں شامل ہر رکن کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا اور تمام افراد نے برطانوی قوانین اور فلم پروڈکشن ریگولیشن کی مکمل پاسداری کی تھی۔
وقت اشاعت : 09/01/2021 - 11:49:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :