زارا شیخ کی پہلی بالی ووڈ فلم ’’آنر کلنگ‘‘ ریلیز کے لیے تیار
پیر 31 مارچ 2014 12:37
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) پاکستانی ماڈل واداکارہ زارا شیخ کی پہلی بالی ووڈ فلم ’’آنر کلنگ‘‘ چار اپریل کو بھارت میں ریلیز ہو رہی ہے جس میں اس کے علاوہ سندیپ سنگھ ، ٹام الٹر، جاوید شیخ، گلشن گرور اور پریم چوپڑا شامل ہیں۔
(جاری ہے)
اس فلم کے ڈائریکٹر اوتار بھوگل نے ممبئی سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فلم غیرت کے نام پر قتل کی جانیوالی خواتین کے موضوع پر بنائی گئی ہے اور یوکے میں اسطرح کے واقعات بہت رونما ہو رہے ہیں، فلم میں پاکستانی لڑکی کے کردار میں پاکستانی اداکارہ زارا شیخ کا انتخاب کیا اور اس کے مقابل بھارتی لڑکے کے کردار میں سندیپ سنگھ کو سائن کیا جو لندن کا ہی رہنے والا ہے۔
اوتار بھوگل نے کہا کہ فلم کی تاخیر سے نمائش کی وجہ اس کا موضوع تھا، جس کی وجہ سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اب یہ فلم دہلی اور بھارتی پنجاب میں ’’ربا معاف کرئیں‘‘ کے نام سے چار اپریل کو ریلیز ہو رہی ہے جب کہ جون اور جولائی میں پاکستان، یوکے اور کینیڈا میں ریلیزکی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ریلیز کے وقت آنا چاہونگا کیونکہ آئندہ میں پارٹیشن کے موضوع پر فلم بنانا چاہتاہوں جس کی پاکستان میں بھی شوٹنگ کرنا چاہتا ہوں۔
Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Badar Khalil
Adeel Hussain
Sarmad Sehbai
Haseena Moin
shahwar ali
Adam DeVine
sarah khan (pak)
Waris Baig
Chris Pratt
Mansha Pasha
Bellamy Young
Nawazuddin Siddiqui
Showbiz News In Urdu
-
صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ اقبال بانو کی 15ویں برسی21اپریل اتوار کو منائی جائے گی
-
معروف اداکارہ نیمل خاور نے اپنے پرستاروں کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے یو ٹیوب چینل کا آغاز کردیا
-
اداکارہ خورشید بانو کی 23 ویں برسی منائی گئی
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
گلوکارہ اقبال بانو کی 15ویں برسی21اپریل کو منائی جائے گی
-
گلوکار افی جان نے پانچ سال بعد اپنے نئے گانے پر کام شروع کردیا
-
سکینڈل کوئین لائبہ خان نے اپنا نائیٹی میں کیاگیا برانڈ شوٹ وائرل کردیا
-
گلوکارہ نازنصرت بلھے شاہی نے اپنی دس قوالیاں مکمل کرلیں