سینئر اداکار عمر شریف نے فلم سازی کا فیصلہ کر لیا

پیر 31 مارچ 2014 13:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر اداکار عمر شریف نے بھی فلم سازی کا فیصلہ کر لیا ۔ عمر شریف نے اپنی فلم کا مرکزی خیال فلم رائٹر کو دے دیا ہے جس پر سکرپٹ مکمل کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

سکرپٹ مکمل ہونے کے بعد عمر شریف فلم کی کاسٹ کو فائنل کرنے کے بعد مئی میں اپنی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کر دیں گے ۔ ابھی تک عمر شریف نے فلم کا نام خفیہ رکھا ہوا ہے ۔ فلم میں عمر شریف خود بھی مرکزی کردار ادا کریں گے ۔

وقت اشاعت : 31/03/2014 - 13:36:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :