پریانکا چوپڑا کی ہالی وڈ فلم کی شوٹنگ مکمل

38 سالہ پریانکا چوپڑا گزشتہ کئی دنوں سے لندن میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں

پیر جنوری 12:29

پریانکا چوپڑا کی ہالی وڈ فلم کی شوٹنگ مکمل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2021ء) بالی وڈ اور ہالی وڈ فلموں کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی لندن میں فلم ’ٹیکسٹ فار یو‘ کی شوٹنگ مکمل ہو گئی۔38 سالہ پریانکا چوپڑا گزشتہ کئی دنوں سے لندن میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جس کے ہدایت کار جیمز سی اسٹرائوس ہیں۔اس حوالے سے اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم کے سیٹ سے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی اور بتایا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے فلم کی کاسٹ اور کریو کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔علاوہ ازیں فلم کی شوٹنگ کے آخری دن کا منظر بھی پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام اکائونٹ پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا تھا۔اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ میں فلم کے اس بہترین کریو کو یاد کروں گی جن کے ساتھ میں نے 3 ماہ گزارے۔خیال رہے کہ ہالی وڈ فلم ’ٹیکسٹ فار یو‘ میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر گلوکار نک جونس بھی مہمان کردار میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ ستارے‎ :

Priyanka Chopra

پریانکا چوپڑا

Priyanka Chopra

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/01/2021 - 12:29:53

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments