فلم” ڈیز آف فیوچر پاسٹ“ کا نیا سنسنی خیز ٹریلر منظر عام پر آگیا

منگل 1 اپریل 2014 14:14

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اپریل 2014ء) ایکس مین سیریز کی ساتویں فلم” ڈیز آف فیوچر پاسٹ“ کا نیا سنسنی خیز ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے۔

(جاری ہے)

اس بار خوف اور دہشت کی نئی کہانی پیش کی جائے گی جس میں لمحہ بہ لمحہ رگوں میں خون جماتا ہوا ایکشن ہوگا اورایکس مین وولورین کی کہانی کو آگے بڑھاتے مرکزی کردار لوگن اس بار ماضی اور مستقبل دونوں زمانوں میں ایک ساتھ بقا کی جنگ لڑے گا۔

برائن سنگر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مائیکل فاس بینڈر،جیمز میکوئے،جینیفر لارنس،شان ایشمور،ہیلی بیری،ہیو جیک مین،اینا پیکوئن سمیت کئی دوسرے ستارے ایکشن میں نظر آئیں گے۔پل پل رونگٹھے کھڑے کر دینے والے مناظر پر مبنی یہ فلم رواں برس 23 مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

وقت اشاعت : 01/04/2014 - 14:14:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :