عام زندگی میں شرمیلی، اسکرین پر ڈانس کرتے خوفزدہ ہو جاتی ہوں ، الیانا ڈی کروز

بدھ 2 اپریل 2014 13:05

عام زندگی میں شرمیلی، اسکرین پر ڈانس کرتے خوفزدہ ہو جاتی ہوں ، الیانا ڈی کروز

ممبئ: بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز جو فلم میں تیرا ہیرو ‘‘ میں مرکزی کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں اور انھوں نے اس فلم کے گانے ’’بے شرمی کی ہائٹ‘‘ پر دل موہ لینے والے رقص کا مظاہرہ کیاہے کا کہنا ہے کہ وہ اسکرین پر ڈانس کرتے ہوئے خود کو خوفزدہ محسوس کرتی ہیں بھارتی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں رقاصہ نہیں بلکہ عام زندگی میں ایک شرمیلی لڑکی ہوں ۔

اس لیے میں بہت زیادہ نروس ہوجاتی ہوں اس کے باوجود میں چند لمحوں کے لیے بہترین رقص کرسکتی ہوں ۔ الیانا کا کہنا تھا کہ ورن دھون نے ’’میں تیرا ہیرو‘‘ کی عکس بندی کے دوران میری اس کیفیت کو محسوس کرلیا تھا اور انھوں نے مجھے بہت زیادہ مدد فراہم کی ۔

(جاری ہے)

فلم کی عکسبندی کے دوران نرگس فخری کا بھی ساتھ اچھا رہا وہ ایک اچھی اداکارہ ہے اور اس میں آگے بڑھے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں ۔

سائوتھ کی فلم انڈسٹری سے بالی ووڈ میں فلم برفی سے انٹری دینے والی اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں فلموں میں عام کرداروں کے بجائے کچھ خاص کرنا چاہتی ہوں اور اس کا اکثر اظہار بھی کرتی رہی ہوں اسی لیے میں نہیں سمجھتی کی مجھے فلم حاصل کرنے کے لیے کسی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھاکہ مجھے سائوتھ کی فلموں سے گلیمرس اداکارہ کی پہچان ملی اور میں اس طرح کا جو بھی کردار ملے اچھے طریقے سے ادا کرتی ہوں تاہم یہ ہدایتکار پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ مجھے کس روپ میں دکھانا چاہتا ہے ۔

دوسری طرف بھارتی میڈیاکے مطابق الیانا ڈی کروز ان دنوں اپنی فلم ’’ میں تیرا ہیرو‘‘ کی تشہری مہم میں مصروف ہیں اور گزشتہ روز انھوں نے فلم کے ہیرو ورون دھون کے ساتھ ممبئی کے ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری آنیوالی فلم میں شائقین کے لیے کامیڈی کے ساتھ ساتھ ایکشن اور تھرل بھی ہے اور انھیں وہ سب کچھ اس میںملے گا جسے وہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے چار اپریل کو ریلیز ہونے والی فلم میں بہترین پرفارمنس دکھانے کی کوشش کی ہے ۔ اس کے گانے بہت ہی اچھے ہیں اور ان پر میرے ساتھ ورن دھون اور نرگس فخری نے بھی پرفارم کیا ہے امید ہے مداحوں کو میری اداکاری پسند آئے گی اور وہ اسے ایک کامیاب فلم قرار دیں گے ۔ ایکتا کپور، شوبھا کپور اور الپنا مشرا کی اس مشترکہ پروڈکشن کی ہدایات ڈیوڈ دھون نے دی ہیں اور اس فلم میں الیانا ڈی کروز ، ورن دھون اور نرگس فخری نے مرکزی کردار اداکیے ہیں جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ارونوڈی سنگھ ، انوپم کھیر اور راجو کھیر شامل ہیں فلم کی عکسبندی بنگلور بنکاک اور لندن میں کی گئی ہے۔

گانوں بے شرمی کی ہائیٹس ، پلٹ ۔۔ تیرا ہیرو ادھر ہے‘‘ اور ’’شنیوار راتی‘‘ ، ’’غلط بات ہے‘‘ سے سجی فلم ’’ میں تیرا ہیرو ‘‘ کا میوزک موسیقار جوڑی ساجد واجد نے ترتیب دیاہے اور اسے چار اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنایا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ یکم نومبر 1987کو ممبئی میں پیدا ہونے والی الیاناڈی کروز نے 2006 میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور اسی برس اداکارہ کی اوپر تلے چار تیلگو فلمیں ’’دیواداسو ‘‘ ، ’’ پوکیری‘‘ ، ’’خطرناک ‘‘ ، راکھی اور ایک تامل فلم آرتھی ‘‘ سینما گھروں کی زینت بنائی گئی۔

2007 میں الیانا 2 تیلگو فلموں منا اور آٹا میں جلو گر ہوئیں۔2008 میں دو تیلگو فلمیں ’’جلسہ‘‘ اور ’’۰بھلے دونگالو‘‘ریلیز ہوئیں۔2009 میں اداکارہ تین تیلگو فلموں ’’کک ‘‘ ، ’’ریشپو‘‘ اور ’’ سالیم ‘‘ میں جلوہ گر ہوئیں ۔2010 میں الیانا نے کناڈا فلموں میں بھی قدم رکھ دیااور فلم ’’ہدگا ہدگی‘‘ میں ایک گانے پر پرفارم کیا ۔

2011 میں ادکارہ 2 تیلگو فلموں ’’شکتی‘‘ اور ’’نینو نا راکشی ‘‘میں نظر آئیں ۔ 2012 میں اداکارہ نے ایک تامل فلم نان بن‘‘ اور دو تیلگو فلموں جولی، ڈیودو چشنا مانشولو میں کام کیا جب کہ اس برس الیانا نے بالی ووڈ میں قدم رکھ دیااور اس کی پہلی ہندی فلم برفی جس میں پریانکا چوپڑا اور رنبیر کپور بھی مرکزی کردارون میں تھے سینما گھروں کی زینت بنائی گئی۔

انوراگ باسو کی ہدایتکاری میں تیس کروڑ روپے کے بجٹ سے بنائی جانیوالی یہ فلم باکس آفس پر 175 کروڑ کا بزنس کرکے سپر ہٹ رہی۔ فلم ’’ برفی ‘‘میں پریانکا چوپڑا کی موجودگی کے باوجود الیانا ڈی کروز کی پرفارمنس کو سراہا گیا۔ گزشتہ برس اداکارہ کی صرف ایک ہندی فلم ’’پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو‘‘ سینماگھرو ں کی زینت بنائی گئی۔ راجکمار سنتوشی کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی اس کامیڈی فلم میں الیانا اداکار شاہد کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں یہ فلم باکس آفس پر زیادہ کامیابی تو نہ حاصل کرسکی مگر اس میں بھی اس کی اداکاری کی تعریف کی گئی۔

وقت اشاعت : 02/04/2014 - 13:05:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :