فرحان سعید نے جینے کے دو طریقے بتا دیئے

زندگی جینے کا پہلاطریقہ اپنے لئے جی لو ،دوسرا لوگوں کے لیے جیو، اداکار

بدھ 13 جنوری 2021 20:25

فرحان سعید نے جینے کے دو طریقے بتا دیئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید نے زندگی جینے کے دو طریقے بتا دیئے۔انسٹاگرام پر فرحان سعید نے اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ لیدر کی سیاہ جیکٹ پہنے سڑک پر کھڑے ہیں۔تصویر دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ فرحان سعید نظریں جھکائے کچھ سوچ رہے ہیں۔فرحان سعید نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’زندگی جینے کے دو طریقے ہیں۔

(جاری ہے)

‘گلوکار نے کہا کہ ’پہلا طریقہ یہ ہے کہ اپنے لئے جی لو جبکہ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ لوگوں کے لیے جیو۔‘اٴْنہوں نے صارفین سے اٴْن کی رائے دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کونسا طریقہ اپنانا چاہو گی ‘۔فرحان سعید کے پوچھنے پر رابّیعہ نامی صارف نے کہا کہ ’اگر دوسرے لوگ آپ کی پراوہ نہیں کرتے ہیں تو پھر ہمیں خود کی ذات کے لیے جینا چاہیے‘۔فائزہ نامی صارف نے بھی کہا کہ ’خود کے لیے جینا ہی بہتر ہے کیونکہ لوگوں نے آخر میں وہی کرنا جو وہ ہمیشہ سے کرتے آئے ہیں۔‘
وقت اشاعت : 13/01/2021 - 20:25:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :