جواد احمد اپنا گانا ’کسانا‘ بھارت میں مقبول ہونے پر خوش

بدھ جنوری 20:58

جواد احمد اپنا گانا ’کسانا‘ بھارت میں مقبول ہونے پر خوش
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء) پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار جواد احمد اپنا نیا گانا ’کسانا‘ بھارت میں مقبول ہونے پر خوش ہوگئے۔اس ضمن میں جواد احمد نے ٹوئٹر پر اپنے نئے گانے ’کسانا‘ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

جواد احمد نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھارت کے سب سے بڑے سمجھے جانے والے اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دنیا کے تمام کسانوں کی حمایت میں میرا گانا ’کسانا‘ بھارت میں وائرل ہو گیا ہے۔‘گلوکار نے اپنے پیغام میں اٴْس خبر کا لنک بھی شیئر کیا جس میں اس اخبار نے اس بات کا ذکر کیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/01/2021 - 20:58:43

Your Thoughts and Comments