کوروناوباء میں شدت آنے کے بعد برطانیہ میں شوٹ کی جانے ولی فلم ’’دیوانہ ‘‘ کی شوٹنگ میں تعطل

فلم میں پاکستانی نژادبرطانوی اداکارہ عدنان خان اوراداکارہ زارا اکبر مرکزی کردارنبھا رہے ہیں

جمعرات 14 جنوری 2021 12:44

کوروناوباء میں شدت آنے کے بعد برطانیہ میں شوٹ کی جانے ولی فلم ’’دیوانہ ‘‘ کی شوٹنگ میں تعطل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) کوروناوباء کی لہرمیں شدت آنے کے بعد برطانیہ میں شوٹ کی جانے ولی اردو فلم ’’دیوانہ ‘‘ کی شوٹنگ میں تعطل آ گیا ۔

(جاری ہے)

اس فلم میں پاکستانی نژادبرطانوی اداکارہ عدنان خان اوراداکارہ زارا اکبر مرکزی کردارنبھا رہے ہیںجبکہ اس میں برطانوی اداکار بھی کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم کے موسیقار ،گلوکاراوردیگر ہنرمندوںکا تعلق بھارت سے ہے ۔ اس فلم کی نمائش عید الاضحی پر کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ فلم کے پروڈیوسر عدنان خان اورزارااکبر ہیں اوردونوںکا کہناہے کہ مشکل حالات میں بھی فلم کومکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی اور اسے منصوبہ بندی کے مطابق عیدپر نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 14/01/2021 - 12:44:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :