پرینتی چوپڑا کی فلم کا ٹیزر جاری

کورونا وائرس کی وجہ سے اس فلم کی ریلیز کئی بار ملتوی کردی گئی تھی

جمعرات 14 جنوری 2021 12:48

پرینتی چوپڑا کی فلم کا ٹیزر جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) بالی وڈ اداکارہ پرینتی چوپڑا کی نئی فلم کا ٹیزر اور ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔پرینتی چوپڑا کی نئی فلم ’دی گرل آن دی ٹرین‘ کے ٹیزر کے مطابق اداکارہ کو لندن میں دکھایا گیا ہے جہاں وہ گھبراہٹ کی حالت میں ایک ٹرین کی کھڑکی سے باہر دیکھ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی سامنے آنے والی مختصر جھلکیوں کے مطابق پرینتی چوپڑا کے چہرے پر زخموں کے کافی نشانات بھی ہیں۔

یہ فلم 26 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔فلم کا ٹیزر سامنے آنے کے بعد پرینتی چوپڑا کی کزن پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام اکاو?نٹ پر لکھا کہ انہیں اداکارہ پر فخر ہے اور وہ اس فلم کا مزید حصہ دیکھنے کے لئے انتظار نہیں کرسکتیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس فلم کی ریلیز کئی بار ملتوی کردی گئی تھی۔
وقت اشاعت : 14/01/2021 - 12:48:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :