الحمراء میں سابق سٹیج منیجر حاجی عبد الرزاق کی یاد میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد ،فنون لطیفہ و میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت

جمعرات 14 جنوری 2021 15:12

الحمراء میں سابق سٹیج منیجر حاجی عبد الرزاق کی یاد میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد ،فنون لطیفہ و میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) الحمراء میں سابق سٹیج منیجر حاجی عبد الرزاق کی یاد میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد ،فنون لطیفہ و میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت،تفصیلات کے مطابق الحمراء ہال نمبر ایک کے سابقہ مینجر حاجی عبدالرزاق کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس کا انعقادکیا گیا ۔اس اجلاس کا انعقاد لاہور آرٹس کونسل اور کلچرل جرنلسٹس فائونڈیشن آف پاکستان نے کیااس موقع پر ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے نے حاجی عبد الرزاق کو احسن الفاظ میں یاد کرتے ہوئے انکی خدمات کو سراہا۔

ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے تقریب کی نظامت اور انکی شخصیت کے سنہری ابواب پر روشنی ڈالی۔اس اجلاس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شرکاء میں راشد محمود،پرویز رضا،صوفیہ بیدار،مسعود اختر،کوکب امیتاز،قیصر جاوید شامل ،اظہار خیال کیاجبکہ عاصم بخاری،شاہ نواز رانا،ڈاکٹر ابرار،انوار قمر،جواد وسیم،سہیل بخاری،وحیدبٹ،میاں راشد فرزندبھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

حاضرین تقریب نے اس تقریب کا انعقاد کروانے پرلاہور آرٹس کونسل اور کلچرل جرنلسٹس فائونڈیشن آف پاکستان کے اس اقدام کو سراہا۔اس تقریب میں کلچرل جرنلسٹس فائونڈیشن آف پاکستان سے ٹھاکر لاہوری،ظہیرشیخ،طاہر بخاری،شجر الدین اورجرنلسٹس فائونڈیشن کے تما م عہدیدارن نے بھی شرکت کی اور حاجی عبدالرزاق کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیئے دعائے خیرکی۔
وقت اشاعت : 14/01/2021 - 15:12:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :