ایف بی آر کاراحت فتح علی کے جواب پر عدم اطمینان، کل مہلت کا آخری دن

جمعرات 14 جنوری 2021 19:28

ایف بی آر کاراحت فتح علی کے جواب پر عدم اطمینان، کل مہلت کا آخری دن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے نامور گلوکار راحت فتح علی کی جانب سے خفیہ بینک اکائونٹس بارے جمع کرائے گئے جواب پر عدم اطمینان ظاہر کردیا،گلوکار کے پاس کل 15جنوری تک کی مہلت ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی انٹیلی جنس ٹیم نے 6سالہ آڈٹ کے دوران گلوکار راحت فتح علی خان کے خفیہ اکائونٹس کا سراغ لگا کر ریجنل ٹیکس آفس کو آگاہی دی تھی ۔ ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کو جواب جمع کرانے کیلئے 24دسمبر تک کا نوٹس دیا تھا ۔ بتایا گیا ہے کہ راحت فتح علی خان کی جانب سے ایف بی آر کو جواب بھجوایا گیا لیکن اس میں مطمئن نہیں کیاجا سکا ۔ ایف بی آر کی جانب سے راحت فتح علی کو آج 15جنوری تک کی مہلت دی گئی ہے جس کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 14/01/2021 - 19:28:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :