اداکارہ سجل علی جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کام کریں گی

فلم کے مرکزی کرداروں میں ایما تھومپسن، للی جیمز اور شہزاد لطیف بھی شامل ہیں

جمعہ 15 جنوری 2021 12:51

اداکارہ سجل علی جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کام کریں گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں شامل سجل علی گزشتہ برس اداکار احد رضا میر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد سے شوبز پروجیکٹ سے دور ہیں تاہم کہا جا رہا تھا کہ اداکارہ کے کئی پراجیکٹ پائپ لائن میں ہیں۔اب اداکارہ سجل علی سے متعلق خبریں زیرگردش ہیں کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کام کریں گی۔

اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے سے تعلق رکھنے والے صحافی ہارون رشید کی جانب سے ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے۔صحافی ٹوئٹ میں لکھتے ہیں کہ ’یہ افواہیں زیرگردش ہیں کہ سجل علی ڈائریکٹر شیکھر کپور کی ہدایت کاری اور جمائما پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ کے لیے لندن میں ہیں، فلم کے مرکزی کرداروں میں ایما تھومپسن، للی جیمز اور شہزاد لطیف بھی شامل ہیں، تصدیق کے لیے سجل علی کے نمائندے سے رابطے کیا ہے، اگر یہ سچ ہے تو یہ بڑی خبر ہے۔

(جاری ہے)

ہارون رشید کے ٹویٹ پر پاکستانی صحافی مہر تارڑ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ یہ ایک حیران کن بات ہے، اس فلم کو دیکھنے کے لیے انتظار نہیں کیا جاسکتا ۔مہر تارڑ نے مزید لکھا کہ سجل بہت باصلاحیت ہے، اس فلم سے متعلق ہر بات ہی حیرت انگیز ہے، مہر تارڑ کی جانب سے فلم سے متعلق ہر فردکے لیے نیک خواہشات کاا ظہار بھی کیا گیا۔ اب تک اداکارہ سجل علی اور جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے تو کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تاہم جمائما نے مہر تارڈ کا مذکورہ ٹوئٹ لائک کیا ہے۔

جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ کا آغاز لندن میں ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے۔ جبکہ فلم کے ہدایت کار شیکھر کپور مشہور فلم مسٹر انڈیا سمیت کئی بالی وڈ اور ہالی وڈ فلمیں بنا چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/01/2021 - 12:51:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :