ہالی ووڈ فلم’ ’ ٹام اینڈ جیری ‘‘ 26فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعہ 15 جنوری 2021 12:51

ہالی ووڈ فلم’ ’ ٹام اینڈ جیری ‘‘ 26فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) بلی اور چوہے کی چٹ پٹی لڑائی اور پھر ضرورت مند کی مدد کرنے کے جذبے پر مبنی ہنستی مسکراتی چٹ پٹی ہالی وڈ لائیو ایکشن اینی میٹڈ فلم’’ ٹام اینڈ جیری‘‘26فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

ایک دوسرے کے جانی دشمن لیکن اب نکلے ہیں ایک دوسرے کی مدد کرنے کوجب مشکلات نے آ گھیرا۔ بچوں اور بڑوں کے لیے تو سمجھیں اوٹ پٹانگ حرکتوں کا خزانہ ہے اس تخلیق میں۔ جو بڑے پردے پر قسمت آزمانے 26 فروری2021 کو آرہی ہے۔

وقت اشاعت : 15/01/2021 - 12:51:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :