سجل ہالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار ، جمائما نے تصدیق کردی

جمعہ 15 جنوری 2021 23:31

سجل ہالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار ، جمائما نے تصدیق کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ سجل علی برطانیہ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے پہنچ گئیں۔پہلے خبریں گردش کررہی تھیں کہ سجل برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ کی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں تاہم اب جمائما نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ سجل ان کی فلم کے ذریعے ہالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگی۔جمائما نے فلم کی کاسٹ میں شبانہ اعظمی اور سجل علی کی شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سجل علی اور شبانہ اعظمی لکھ کر اسٹار والی ایموجی کا اضافہ کیا۔دوسری جانب برطانوی صحافی ہارون راشد نے اپنے ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ سجل جمائما کی فلم میں کام کریں گی اور اس تناظر میں انہوں نے فلم کی کاسٹ کو جوائن کرلیا ہے۔
وقت اشاعت : 15/01/2021 - 23:31:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :