بالی ووڈ فلم ” جل “ کی تعارفی تقریب ، فلم کی تمام کاسٹ نے شرکت کی ،فلم بین الاقوامی فلمی میلے میں بوسان انٹرنیشنل فیسٹول میں اپنی دھاک بٹھا چکی ہے ،کہانی ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو صحرا میں پانی کی تلاش کی صلاحیت رکھتا ہے

جمعرات 3 اپریل 2014 23:40

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) بالی ووڈ فلم ” جل“ کی تعارفی تقریب ہوئی جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ فلم جل بھارت میں ریلیز سے قبل بین الاقوامی فلمی میلے بوسان انٹرنیشنل فیسٹول میں اپنی دھاک بٹھا چکی ہے فلم کی کہانی صحرا کے دیہات کی ہے جہاں پانی کی قلت نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے فلم کی کہانی ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو صحر ا میں پانی کی تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جل میں انسانی رویو کے تاریک پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے فلم چار اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

وقت اشاعت : 03/04/2014 - 23:40:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :