کترینہ کیف کبھی کسی کو ٹھیس نہیں پہنچاتی ، ڈیوڈ دھاوان

جمعرات 3 اپریل 2014 23:42

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء)بالی ووڈ ہدایتکار ڈیوڈ دھاوان نے کہا ہے کہ کترینہ کبھی بھی کسی کو ٹھیس نہیں پہنچاتی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کترینہ کیف کو میں عرصہ دراز سے جانتا ہوں اور وہ ایک ایسی لڑکی ہے جو کبھی کسی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچاتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کترینہ نے اپنی بڑی فلم ” میں نے پیار کیوں کیا “ میرے ساتھ ہی کی تھی اور تب سے ہی میں نے اسے بہت ہی خوش اخلاق اور فرمانبردار پایا ہے ۔

وقت اشاعت : 03/04/2014 - 23:42:34

Rlated Stars :